تفسیر احسن البیان

سورة الشعراء
كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ[141]
ثمودیوں 1 نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا۔[141]
تفسیر احسن البیان
141-1ثمود کا مسکن حضر تھا جو حجاز کے شمال میں ہے، آجکل اسے مدائن صالح کہتے ہیں۔ (ایسر التفاسیر) یہ عرب تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تبوک جاتے ہوئے ان بستیوں سے گزر کر گئے تھے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔