تفسیر احسن البیان

سورة المؤمنون
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ[32]
پھر ان میں خود ان میں سے (ہی) رسول بھی بھیجا 1 کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں 2 تم کیوں نہیں ڈرتے ؟[32]
تفسیر احسن البیان
32-1یہ رسول بھی ہم نے انہی میں سے بھیجا، جس کی نشو و نما ان کے درمیان ہی ہوئی تھی، جس کو وہ اچھی طرح پہچانتے تھے، اس کے خاندان، مکان اور جائے پیدائش ہر چیز سے واقف تھے۔ 32-2اس نے آ کر سب سے پہلے وہی توحید کی دعوت دی جو ہر نبی کی دعوت و تبلیغ کا سرنامہ رہی۔