تفسیر احسن البیان

سورة الرعد
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ[41]
کیا وہ نہیں دیکھتے ؟ کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں (1) اللہ حکم کرتا ہے کوئی اس کے احکام پیچھے ڈالنے والا نہیں (2) وہ جلد حساب لینے والا ہے۔[41]
تفسیر احسن البیان
41۔ 1 یعنی عرب کی سرزمین مشرکین پر بتدریج تنگ ہو رہی ہے اور اسلام کو غلبہ عروج حاصل ہو رہا ہے۔ 41۔ 2 یعنی کوئی اللہ کے حکموں کو رد نہیں کرسکتا۔