تفسیر احسن البیان

سورة هود
وَانْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ[122]
اور تم بھی انتظار کرو ہم بھی منتطر ہیں (1)۔[122]
تفسیر احسن البیان
122۔ 1 یعنی عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ حسن انجام کس کے حصے میں آتا ہے اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہونگے۔ چناچہ یہ وعدہ جلد ہی پورا ہوا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمایا اور پورہ جزیرہ عرب اسلام کے زیر نگین آگیا۔