قرآن مجيد

سورة هود
وَانْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ[122]
اور انتظار کرو، یقینا ہم (بھی) انتظار کرنے والے ہیں۔[122]
تفسیر ابن کثیر، تفسیر آیت/آیات، 121، 122،

باب

بطور دھمکانے ڈرانے اور ہوشیار کرنے کے ان کافروں سے کہہ دو کہ اچھا تم اپنے طریقے سے نہیں ہٹتے تو نہ ہٹو ہم بھی اپنے طریقے پر کار بند ہیں۔ تم منظر رہو کہ آخر انجام کیا ہوتا ہے ہم بھی اسی انجام کی راہ دیکھتے ہیں «فالْحَمْدُ لِلَّـه»

دنیا نے ان کافروں کا انجام دیکھ لیا ان مسلمانوں کا بھی جو اللہ کے فضل و کرم سے دنیا پر چھا گئے۔ مخالفین پر کامیابی کے ساتھ غلبہ حاصل کر لیا دنیا کو مٹھی میں لے لیا «فالْحَمْدُ لِلَّـه» ۔