نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
4401 | إِنَّ |
وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ [68-القلم:45] اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے |
|
4402 | إِنَّ |
إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا [70-المعارج:19] بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے |
|
4403 | إِنَّ |
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ [70-المعارج:28] بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں |
|
4404 | إِنَّ |
يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ [71-نوح:4] تو وه تمہارے گناه بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقرره تک چھوڑ دے گا۔ یقیناً اللہ کا وعده جب آجاتا ہے تو مؤخر نہیں ہوتا۔ کاش کہ تمہیں سمجھ ہوتی |
|
4405 | إِنَّ |
إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا [73-المزمل:6] بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے |
|
4406 | إِنَّ |
إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا [73-المزمل:7] یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے |
|
4407 | إِنَّ |
إِنَّ لَدَيْنَا أَنْكَالًا وَجَحِيمًا [73-المزمل:12] یقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم ہے |
|
4408 | إِنَّ |
إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا [73-المزمل:19] بیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راه اختیار کرے |
|
4409 | إِنَّ |
إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَى مِنْ ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَائِفَةٌ مِنَ الَّذِينَ مَعَكَ وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَآخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [73-المزمل:20] آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازه اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، وه (خوب) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے پس اس نے تم پر مہربانی کی لہٰذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو، وه جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے، بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل (یعنی روزی بھی) تلاش کریں گے اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راه میں جہاد بھی کریں گے، سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو۔ اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ﺛواب میں بہت زیاده پاؤ گے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے |
|
4410 | إِنَّ |
إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَى مِنْ ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَائِفَةٌ مِنَ الَّذِينَ مَعَكَ وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَآخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [73-المزمل:20] آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازه اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، وه (خوب) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے پس اس نے تم پر مہربانی کی لہٰذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو، وه جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے، بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل (یعنی روزی بھی) تلاش کریں گے اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راه میں جہاد بھی کریں گے، سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو۔ اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ﺛواب میں بہت زیاده پاؤ گے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے |
|
4411 | إِنَّ |
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ [75-القيامة:17] اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے |
|
4412 | إِنَّ |
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ [75-القيامة:19] پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے |
|
4413 | إِنَّ |
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا [76-الإنسان:5] بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے |
|
4414 | إِنَّ |
إِنَّ هَذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُمْ مَشْكُورًا [76-الإنسان:22] (کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی |
|
4415 | إِنَّ |
إِنَّ هَؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا [76-الإنسان:27] بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں |
|
4416 | إِنَّ |
إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا [76-الإنسان:29] یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راه لے لے |
|
4417 | إِنَّ |
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا [76-الإنسان:30] اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے |
|
4418 | إِنَّ |
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ [77-المرسلات:41] بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں |
|
4419 | إِنَّ |
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا [78-النبأ:17] بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے |
|
4420 | إِنَّ |
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا [78-النبأ:21] بیشک دوزخ گھات میں ہے |
|
4421 | إِنَّ |
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا [78-النبأ:31] یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے |
|
4422 | إِنَّ |
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى [79-النازعات:26] بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے |
|
4423 | إِنَّ |
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ [82-الإنفطار:13] یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش و آرام اور) نعمتوں میں ہوں گے |
|
4424 | إِنَّ |
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ [83-المطففين:7] یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے |
|
4425 | إِنَّ |
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ [83-المطففين:18] یقیناً یقیناً نیکو کاروں کا نامہٴ اعمال عِلِّیین میں ہے |
|
4426 | إِنَّ |
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ [83-المطففين:22] یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے |
|
4427 | إِنَّ |
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ [83-المطففين:29] گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑایا کرتے تھے |
|
4428 | إِنَّ |
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَؤُلَاءِ لَضَالُّونَ [83-المطففين:32] اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں |
|
4429 | إِنَّ |
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا [84-الانشقاق:15] کیوں نہیں، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا |
|
4430 | إِنَّ |
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ [85-البروج:10] بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے |
|
4431 | إِنَّ |
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ [85-البروج:11] بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے |
|
4432 | إِنَّ |
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ [85-البروج:12] یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے |
|
4433 | إِنَّ |
إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى [87-الأعلى:18] یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں |
|
4434 | إِنَّ |
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ [88-الغاشية:25] بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے |
|
4435 | إِنَّ |
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ [88-الغاشية:26] پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا |
|
4436 | إِنَّ |
إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ [89-الفجر:14] یقیناً تیرا رب گھات میں ہے |
|
4437 | إِنَّ |
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى [92-الليل:4] یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے |
|
4438 | إِنَّ |
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى [92-الليل:12] بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے |
|
4439 | إِنَّ |
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا [94-الشرح:6] بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے |
|
4440 | إِنَّ |
كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى [96-العلق:6] سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے |
|
4441 | إِنَّ |
إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى [96-العلق:8] یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے |
|
4442 | إِنَّ |
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ [98-البينة:6] بیشک جو لوگ اہل کتاب میں کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں (جائیں گے) جہاں وه ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔ یہ لوگ بدترین خلائق ہیں |
|
4443 | إِنَّ |
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ [98-البينة:7] بیشک جو لوگ ایمان ﻻئےاور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں |
|
4444 | إِنَّ |
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ [100-العاديات:6] یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے |
|
4445 | إِنَّ |
إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ [100-العاديات:11] بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا |
|
4446 | إِنَّ |
إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ [103-العصر:2] بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے |
|
4447 | إِنَّ |
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ [108-الكوثر:3] یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے |
|
4448 | إِنَّا |
وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ [2-البقرة:14] اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ان سے صرف مذاق کرتے ہیں |
|
4449 | إِنَّا |
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ [2-البقرة:119] ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے واﻻ اور ڈرانے واﻻ بنا کر بھیجا ہے اور جہنمیوں کے بارے میں آپ سے پرسش نہیں ہوگی |
|
4450 | إِنَّا |
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ [2-البقرة:156] جنہیں، جب کبھی کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں |