نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | النَّجْمُ |
النَّجْمُ الثَّاقِبُ [86-الطارق:3] وه روشن ستاره ہے |
|
2 | النُّجُومَ |
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُوا بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ [6-الأنعام:97] اور وه ایسا ہے جس نے تمہارے لئے ستاروں کو پیدا کیا، تاکہ تم ان کے ذریعہ سے اندھیروں میں، خشکی میں اور دریا میں بھی راستہ معلوم کرسکو۔ بےشک ہم نے دﻻئل خوب کھول کھول کر بیان کردیئے ہیں ان لوگوں کے لئے جو خبر رکھتے ہیں |
|
3 | النُّجُومُ |
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ [77-المرسلات:8] پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے |
|
4 | النُّجُومُ |
وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ [81-التكوير:2] اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی |
|
5 | النُّجُومِ |
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ [37-الصافات:88] اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی |
|
6 | النُّجُومِ |
وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ [52-الطور:49] اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی |
|
7 | النُّجُومِ |
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ [56-الواقعة:75] پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی |
|
8 | وَالنَّجْمُ |
وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ [55-الرحمن:6] اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں |
|
9 | وَالنَّجْمِ |
وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى [53-النجم:1] قسم ہے ستارے کی جب وه گرے |
|
10 | وَالنُّجُومَ |
إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ [7-الأعراف:54] بے شک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے سب آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا ہے، پھر عرش پر قائم ہوا۔ وه شب سے دن کو ایسے طور پر چھپا دیتا ہے کہ وه شب اس دن کو جلدی سے آ لیتی ہے اور سورج اور چاند اور دوسرے ستاروں کو پیدا کیا ایسے طور پر کہ سب اس کے حکم کے تابع ہیں۔ یاد رکھو اللہ ہی کے لئے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا، بڑی خوبیوں سے بھرا ہوا ہے اللہ جو تمام عالم کا پروردگار ہے |
|
11 | وَالنُّجُومُ |
وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومُ مُسَخَّرَاتٌ بِأَمْرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ [16-النحل:12] اسی نے رات دن اور سورج چاند کو تمہارے لیے تابع کر دیا ہے اور ستارے بھی اسی کے حکم کے ماتحت ہیں۔ یقیناًاس میں عقلمند لوگوں کے لیے کئی ایک نشانیاں موجود ہیں |
|
12 | وَالنُّجُومُ |
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ وَمَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ مُكْرِمٍ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ [22-الحج:18] کیا تو نہیں دیکھ رہا کہ اللہ کے سامنے سجده میں ہیں سب آسمانوں والے اور سب زمینوں والے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان بھی۔ ہاں بہت سے وه بھی ہیں جن پر عذاب کا مقولہ ﺛابت ہو چکا ہے، جسے رب ذلیل کردے اسے کوئی عزت دینے واﻻ نہیں، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے |
|
13 | وَبِالنَّجْمِ |
وَعَلَامَاتٍ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ [16-النحل:16] اور بھی بہت سی نشانیاں مقرر فرمائیں۔ اور ستاروں سے بھی لوگ راه حاصل کرتے ہیں |