نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | بِفَاكِهَةٍ |
مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ [38-ص:51] جن میں بافراغت تکیے لگائے بیٹھے ہوئے طرح طرح کے میوے اور قسم قسم کی شرابوں کی فرمائشیں کر رہے ہیں |
|
2 | بِفَاكِهَةٍ |
وَأَمْدَدْنَاهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ [52-الطور:22] ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے |
|
3 | تَفَكَّهُونَ |
لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ [56-الواقعة:65] اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ |
|
4 | فَاكِهَةٌ |
لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُمْ مَا يَدَّعُونَ [36-يس:57] ان کے لئے جنت میں ہر قسم کے میوے ہوں گے اور بھی جو کچھ وه طلب کریں |
|
5 | فَاكِهَةٌ |
لَكُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ كَثِيرَةٌ مِنْهَا تَأْكُلُونَ [43-الزخرف:73] یہاں تمہارے لیے بکثرت میوے ہیں جنہیں تم کھاتے رہو گے |
|
6 | فَاكِهَةٌ |
فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ [55-الرحمن:11] جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں |
|
7 | فَاكِهَةٌ |
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ [55-الرحمن:68] ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے |
|
8 | فَاكِهَةٍ |
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ [44-الدخان:55] دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے |
|
9 | فَاكِهَةٍ |
فِيهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ [55-الرحمن:52] ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی |
|
10 | فَاكِهُونَ |
إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ [36-يس:55] جنتی لوگ آج کے دن اپنے (دلچسﭗ) مشغلوں میں ہشاش بشاش ہیں |
|
11 | فَاكِهِينَ |
وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ [44-الدخان:27] اور وه آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے |
|
12 | فَاكِهِينَ |
فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ [52-الطور:18] جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے |
|
13 | فَكِهِينَ |
وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ [83-المطففين:31] اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے |
|
14 | فَوَاكِهُ |
فَأَنْشَأْنَا لَكُمْ بِهِ جَنَّاتٍ مِنْ نَخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ [23-المؤمنون:19] اسی پانی کے ذریعہ سے ہم تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کردیتے ہیں، کہ تمہارے لئے ان میں بہت سے میوے ہوتے ہیں ان ہی میں سے تم کھاتے بھی ہو |
|
15 | فَوَاكِهُ |
فَوَاكِهُ وَهُمْ مُكْرَمُونَ [37-الصافات:42] (ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے |
|
16 | وَفَاكِهَةً |
وَفَاكِهَةً وَأَبًّا [80-عبس:31] اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا) |
|
17 | وَفَاكِهَةٍ |
وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ [56-الواقعة:20] اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں |
|
18 | وَفَاكِهَةٍ |
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ [56-الواقعة:32] اور بکثرت پھلوں میں |
|
19 | وَفَوَاكِهَ |
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ [77-المرسلات:42] اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں |