نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | وَالْمَلَكُ |
وَالْمَلَكُ عَلَى أَرْجَائِهَا وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ [69-الحاقة:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور تیرے رب کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ |
|
2 | وَالْمَلَكُ |
وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا [89-الفجر:22]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے)
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تیرا رب آئے گا اور فرشتے جو صف در صف ہوں گے ۔ |