نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
951 | مَا |
مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ [68-القلم:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہ تو اپنے رب کی نعمت سے ہرگز دیوانہ نہیں ہے۔ |
|
952 | مَا |
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ [68-القلم:36]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تمہیں کیا ہوگیا، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا ہے تمھیں، تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟ |
|
953 | مَا |
مَا الْحَاقَّةُ [69-الحاقة:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ﺛابت ہونے والی کیا ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا ہے وہ ہو کر رہنے والی؟ |
|
954 | مَا |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ [69-الحاقة:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ ہو کر رہنے والی کیا ہے؟ |
|
955 | مَا |
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ [69-الحاقة:26]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور میں نہ جانتا میرا حساب کیا ہے۔ |
|
956 | مَا |
مَا أَغْنَى عَنِّي مَالِيَهْ [69-الحاقة:28]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
میرا مال میرے کسی کام نہ آیا۔ |
|
957 | مَا |
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ [69-الحاقة:41]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور یہ کسی شاعرکا قول نہیں، تم بہت کم ایمان لاتے ہو۔ |
|
958 | مَا |
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ [69-الحاقة:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو۔ |
|
959 | مَا |
إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ [70-المعارج:30]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
مگر اپنی بیویوں پر، یا جس کے مالک ان کے دائیں ہاتھ ہیں، تو یقینا وہ ملامت کیے ہوئے نہیں۔ |
|
960 | مَا |
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا [71-نوح:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیده نہیں رکھتے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تمھیں کیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت سے نہیں ڈرتے۔ |