نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
11 | وَكِيلًا |
وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا [33-الأحزاب:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آپ اللہ ہی پر توکل رکھیں، وه کار سازی کے لئے کافی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اللہ پر بھروسا کر اور اللہ وکیل کی حیثیت سے کافی ہے۔ |
|
12 | وَكِيلًا |
وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا [33-الأحزاب:48]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانیئے! اور جو ایذا (ان کی طرف سے پہنچے) اس کا خیال بھی نہ کیجیئے اللہ پر بھروسہ کئے رہیں، اور کافی ہے اللہ تعالیٰ کام بنانے واﻻ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا اور نہ ان کے تکلیف دینے پر نظر کرنا اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مان اور ان کی ایذا رسانی کی پروانہ کر اور اللہ پر بھروسا کر اور وکیل کی حیثیت سے اللہ کافی ہے۔ |
|
13 | وَكِيلًا |
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا [73-المزمل:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
مشرق و مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، سو اس کو کارساز بنالے۔ |