نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
161 | لَمْ |
كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ [96-العلق:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ہرگز نہیں، یقینا اگر وہ باز نہ آیا تو ہم ضرور اسے پیشانی کے بالوں کے ساتھ گھسیٹیں گے۔ |
|
162 | لَمْ |
لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنْفَكِّينَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ [98-البينة:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ جب تک کہ ان کے پاس ﻇاہر دلیل نہ آجائے باز رہنے والے نہ تھے (وه دلیل یہ تھی کہ)
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ لوگ جنھوں نے اہل کتاب اور مشرکین میں سے کفر کیا، باز آنے والے نہ تھے، یہاں تک کہ ان کے پاس کھلی دلیل آئے۔ |
|
163 | لَمْ |
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ [112-الإخلاص:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔ |