نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
151 | هُمْ |
ذَلِكُمْ بِأَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا وَغَرَّتْكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ لَا يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ [45-الجاثية:35]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ اس لیے ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا، پس آج کے دن نہ تو یہ (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ اس لئے کہ تم نے خدا کی آیتوں کو مخول بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیات کو مذاق بنا لیا اور تمھیں دنیا کی زندگی نے دھوکا دیا، سو آج نہ وہ اس سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے توبہ کا مطالبہ کیا جائے گا۔ |
|
152 | هُمْ |
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ [46-الأحقاف:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر جمے رہے تو ان پر نہ تو کوئی خوف ہوگا اور نہ غمگین ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک وہ لوگ جنھوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے، پھر خوب قائم رہے، تو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ |
|
153 | هُمْ |
أَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ [50-ق:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا ہم پہلی بار کے پیدا کرنے سے تھک گئے؟ بلکہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف سے شک میں ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو کیا ہم پہلی دفعہ پیدا کرنے کے ساتھ تھک کر رہ گئے ہیں؟ بلکہ وہ ایک نئے پیدا کیے جانے کے متعلق شک میں مبتلا ہیں۔ |
|
154 | هُمْ |
وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِنْ مَحِيصٍ [50-ق:36]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ان سے پہلے بھی ہم بہت سی امتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے طاقت میں بہت زیاده تھیں وه شہروں میں ڈھونڈھتے ہی ره گئے، کہ کوئی بھاگنے کا ٹھکانہ ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی نسلیں ہلاک کر دیں، جو پکڑنے میں ان سے زیادہ سخت تھیں۔ پس انھوں نے شہروں کو چھان مارا، کیا بھاگنے کی کوئی جگہ ہے؟ |
|
155 | هُمْ |
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ [51-الذاريات:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ جو خود بڑی غفلت میں بھولے ہوئے ہیں۔ |
|
156 | هُمْ |
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ [51-الذاريات:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہاں یہ وه دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جس دن وہ آگ پر تپائے جائیں گے۔ |
|
157 | هُمْ |
وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ [51-الذاريات:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور رات کی آخری گھڑیوں میں وہ بخشش مانگتے تھے۔ |
|
158 | هُمْ |
أَتَوَاصَوْا بِهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ [51-الذاريات:53]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا انھوں نے ایک دوسرے کو اس (بات) کی وصیت کی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ (خود ہی) سرکش لوگ ہیں۔ |
|
159 | هُمْ |
الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ [52-الطور:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ جو فضول بحث میں کھیل رہے ہیں۔ |
|
160 | هُمْ |
أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَامُهُمْ بِهَذَا أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ [52-الطور:32]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا انھیںان کی عقلیں اس بات کا حکم دیتی ہیں، یا وہ خود ہی حد سے گزرنے والے لوگ ہیں؟ |