نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | مَالًا |
وَيَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّهُمْ مُلَاقُو رَبِّهِمْ وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ [11-هود:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
میری قوم والو! میں تم سے اس پر کوئی مال نہیں مانگتا۔ میرا ﺛواب تو صرف اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے نہ میں ایمان والوں کو اپنے پاس سے نکال سکتا ہوں، انہیں اپنے رب سے ملنا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کر رہے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اے قوم! میں اس (نصیحت) کے بدلے تم سے مال وزر کا خواہاں نہیں ہوں، میرا صلہ تو خدا کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، میں ان کو نکالنے والا بھی نہیں ہوں۔ وہ تو اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اے میری قوم! میں تم سے اس پر کسی مال کا سوال نہیں کرتا، میری مزدوری اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور میں ان لوگوں کو دور ہٹانے والا نہیں جو ایمان لائے ہیں، یقینا وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں اور لیکن میں تمھیں ایسے لوگ دیکھتا ہوں جو جہالت برتتے ہو۔ |
|
2 | مَالًا |
وَكَانَ لَهُ ثَمَرٌ فَقَالَ لِصَاحِبِهِ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَنَا أَكْثَرُ مِنْكَ مَالًا وَأَعَزُّ نَفَرًا [18-الكهف:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
الغرض اس کے پاس میوے تھے، ایک دن اس نے باتوں ہی باتوں میں اپنے ساتھی سے کہا کہ میں تجھ سے زیاده مالدار اور جتھے کے اعتبار سے بھی زیاده مضبوط ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی تو (ایک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تم سے مال ودولت میں بھی زیادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت) کے لحاظ سے بھی زیادہ عزت والا ہوں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اس کے لیے بہت سا پھل تھاتو اس نے اپنے ساتھی سے، جب اس سے باتیں کررہا تھا، کہا میں تجھ سے مال میں زیادہ اور نفری کے لحاظ سے زیادہ باعزت ہوں۔ |
|
3 | مَالًا |
وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ إِنْ تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَوَلَدًا [18-الكهف:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو نے اپنے باغ میں جاتے وقت کیوں نہ کہا کہ اللہ کا چاہا ہونے واﻻ ہے، کوئی طاقت نہیں مگر اللہ کی مدد سے، اگر تو مجھے مال واوﻻد میں اپنے سے کم دیکھ رہا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور (بھلا) جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشاالله لاقوة الابالله کیوں نہ کہا۔ اگر تم مجھے مال واولاد میں اپنے سے کمتر دیکھتے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو توُ نے یہ کیوں نہ کہا ’’جو اللہ نے چاہا، کچھ قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے‘‘اگر تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں مال اور اولاد میں تجھ سے کم تر ہوں۔ |
|
4 | مَالًا |
أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا [19-مريم:77]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا تو نے اسے بھی دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہا کہ مجھے تو مال واوﻻد ضرور ہی دی جائے گی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا کہ (اگر میں ازسرنو زندہ ہوا بھی تو یہی) مال اور اولاد مجھے (وہاں) ملے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہمار ی آیات کا انکار کیا اور کہا مجھے ضرور ہی مال اور اولاد دی جائے گی۔ |
|
5 | مَالًا |
وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَمْدُودًا [74-المدثر:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور مال کثیر دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور میں نے اسے لمبا چوڑا مال عطا کیا۔ |
|
6 | مَالًا |
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا [90-البلد:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال برباد کر ڈالا۔ |
|
7 | مَالًا |
الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ [104-الهمزة:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا ۔ |