قرآن پاک لفظ لَجَعَلْنَاهُ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
لَجَعَلْنَاهُ
وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِمْ مَا يَلْبِسُونَ [6-الأنعام:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اگر ہم اس کو فرشتہ تجویز کرتے تو ہم اس کو آدمی ہی بناتے اور ہمارے اس فعل سے پھر ان پر وہی اشکال ہوتا جو اب اشکال کر رہے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
نیز اگر ہم کسی فرشتہ کو بھیجتے تو اسے مرد کی صورت میں بھیجتے اور جو شبہ (اب) کرتے ہیں اسی شبے میں پھر انہیں ڈال دیتے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اگر ہم اسے فرشتہ بناتے تو یقینا اسے آدمی بناتے اور ضرور ان پر وہی شبہ ڈالتے جو وہ (اپنے آپ پر اور دوسروں پر) ڈال رہے ہیں۔
2
لَجَعَلْنَاهُ
لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ [56-الواقعة:65]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اگر ہم چاہیں تو ضرور اسے ریزہ ریزہ کر دیں، پھر تم تعجب سے باتیں بناتے رہ جاؤ۔