نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | الرُّوحُ |
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا [17-الإسراء:85]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور یہ لوگ آپ سے روح کی بابت سوال کرتے ہیں، آپ جواب دے دیجئیے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں بہت ہی کم علم دیا گیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ وہ میرے پروردگار کی ایک شان ہے اور تم لوگوں کو (بہت ہی) کم علم دیا گیا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ تجھ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہہ دے روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمھیں علم میں سے بہت تھوڑے کے سوا نہیں دیا گیا۔ |
|
2 | الرُّوحُ |
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ [26-الشعراء:193]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جسے امانت دار فرشتہ لے کر اترا ہے۔ |
|
3 | الرُّوحُ |
يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا [78-النبأ:38]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جس دن روح اور فرشتے صف بنا کر کھڑے ہوں گے، وہ کلام نہیں کریں گے، مگر وہی جسے رحمان اجازت دے گا اور وہ درست بات کہے گا۔ |