Download
Hindi
English
Root Words
حدیث تلاش:
قرآن، تفسیر ابن کثیر
-
عربی لفظ
-
اردو لفظ
-
رواۃ الحدیث
-
سوال و جواب
الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت
-
سورہ فہرست
-
لفظ بہ لفظ ترجمہ
-
مترادفات
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش
صحيح البخاري
صحيح مسلم
سنن ابي داود
سنن ابن ماجه
سنن نسائي
سنن ترمذي
صحیح ابن خزیمہ
مسند احمد
مسند الحمیدی
مسند عبداللہ بن عمر
مسند عبدالله بن مبارك
مسند عبدالرحمن بن عوف
مسند اسحاق بن راہویہ
مسند الشهاب
احاديث صحيحه الباني
موطا امام مالك رواية یحییٰ اللیثی
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
بلوغ المرام
مشکوۃ المصابیح
الادب المفرد
سنن دارمی
صحيفه همام بن منبه
شمائل ترمذي
مختصر صحيح بخاري
مختصر صحيح مسلم
اللؤلؤ والمرجان
معجم صغیر للطبرانی
سوانح حیات: امام بخاری رحمہ اللہ
مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
مکمل فہرست ابواب 0
ابواب فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
نمبر
ابواب فہرست
تفصیل
1
حج کے واجب ہونے اور اس کی فضیلت کا بیان۔
2
اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الحج میں) فرمانا کہ ”لوگ تمہارے پاس پیادہ پا اور دبلے اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں گے، دور دراز راہوں سے اس لیے کہ اپنے فوائد حاصل کریں۔“۔
3
سواری پر سوار ہو کر حج کے لیے جانا مسنون ہے۔
4
حج مبرور کی فضیلت کا بیان۔
5
یمن والے احرام کہاں سے باندھیں؟
6
((باب))
7
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہ کے راستے سے حج کے لیے جانا ثابت ہے۔
8
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق نامی وادی ایک مبارک وادی ہے۔
9
اگر کپڑوں میں خوشبو لگی ہوئی ہو تو احرام باندھنے سے پہلے ان کو تین مرتبہ دھونا چاہیے۔
10
احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانا کیسا ہے؟ اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو کیا پہنے؟
11
جس نے بالوں کو جما کر احرام باندھا۔
12
مسجد ذوالحلیفہ کے پاس (احرام باندھ کر) لبیک پکارنا منسون ہے۔
13
حج میں (تنہا) یا کسی کے ساتھ سوار ہونا۔
14
محرم کس قسم کے کپڑے اور چادر اور تہہ بند پہنے؟
15
تلبیہ یعنی لبیک کس طرح کہتے ہیں؟
16
لبیک کہنے سے پہلے سواری پر سوار ہوتے وقت تحمید اور تسبیح اور تکبیر کہنا مسنون ہے۔
17
قبلہ رو ہو کے احرام باندھنا مسنون ہے۔
18
وادی میں اترتے ہوئے تلبیہ کہنا۔
19
جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مثل احرام باندھا۔
20
اللہ تعالیٰ کا (سورۃ البقرہ میں یہ) فرمانا کہ ”حج کے چند معین مہینے ہیں“۔
21
تمتع، قران اور حج مفرد کا بیان اور جس کے پاس قربانی نہ ہو اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے۔
22
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تمتع کا ہونا ثابت ہے۔
23
مکہ میں کس مقام سے داخل ہونا مسنون ہے؟
24
مکہ اور اس کی عمارتوں کی فضیلت۔
25
مکہ کے گھروں میں وارثت جاری ہونا اور ان کی خریدوفروخت درست ہے اور لوگ مسجدالحرام میں برابر کا حق رکھتے ہیں۔
26
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ میں اترنا ثابت ہے۔
27
کعبہ کا منہدم ہونا۔
28
اللہ تعالیٰ کا (سورۃ المائدہ میں یہ) فرمانا کہ ”اللہ نے کعبے، حرمت والے گھر کو لوگوں کے لیے مرکز بنایا اور حرمت والے مہینے کو بھی ....“۔
29
کعبہ کے گرانے کی ممانعت کا بیان۔
30
حجراسود کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے؟
31
جو شخص حج کے دوران کعبہ کے اندر نہیں گیا۔
32
جس شخص نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی۔
33
رمل کی ابتداء طواف میں کس طرح ہوئی؟
34
مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے۔
35
حج و عمرہ دونوں میں رمل کرنا۔
36
حجراسود کو لاٹھی سے بوسہ دینا۔
37
حجراسود کو بوسہ دینا مسنون ہے۔
38
جس شخص نے مکہ میں آتے ہی کعبہ کا طواف کیا قبل اس کے کہ اپنے مکان میں جائے۔
39
حالت طواف میں کلام کرنا درست ہے۔
40
کوئی شخص برہنہ ہو کر کعبہ کا طواف نہ کرے اور نہ ہی کوئی مشرک حج کرے۔
41
جو شخص پہلا طواف یعنی طواف قدوم کر کے پھر کعبہ کے قریب نہ گیا اور اس نے دوبارہ طواف نہ کیا یہاں تک کہ عرفات تک ہو آیا۔
42
حاجیوں کو پانی پلانا۔
43
صفا مروہ (کے درمیان سعی) کا واجب ہونا۔
44
صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنے کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
45
حائضہ عورت کو چاہیے کہ وہ تمام افعال حج ادا کرے سوائے طواف کعبہ کے۔
46
آٹھویں ذوالحجہ کے دن ظہر کی نماز کہاں پڑھے؟
47
عرفہ (نویں ذوالحجہ) کے دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے یا نہیں؟
48
عرفہ کے دن (مقام نمرہ سے موقف کی طرف) دوپہر کے وقت جانا۔
49
عرفات میں ٹھہرنے کے لیے جلدی جانا۔
50
عرفات میں ٹھہرنا چاہیے نہ کہ مزدلفہ میں۔
51
عرفات سے روانہ ہونے کا بیان۔
52
عرفات سے واپسی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سکون و اطمینان سے چلنے کا حکم دینا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوڑے سے اشارہ فرمانا۔
53
جس شخص نے عورتوں اور بچوں کو رات کے وقت روانہ کر دیا تاکہ وہ مزدلفہ میں ٹھہریں اور دعا کریں اور چاند ڈوبتے ہی چل دیں۔
54
مزدلفہ میں فجر کس وقت پڑھے؟
55
مزدلفہ سے کس وقت کوچ کرے؟
56
قربانی کے جانور (اونٹ وغیرہ) پر سوار ہونا جائز ہے۔
57
جو شخص اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے کر چلے۔
58
جس شخص نے ذی الحلیفہ پہنچ کر قربانی کے گلے میں ہار ڈالا اور جانور کو تھوڑا سا زخم لگا کر خون نکال دیا اس کے بعد احرام باندھا۔
59
جس نے اپنے ہاتھ سے قلادہ پہنایا۔
60
(بیت اللہ میں قربانی کے لیے) قربانی کی بکریوں کو ہار پہنانا مسنون ہے۔
61
روئی کے بنے ہوئے ہار کا بیان۔
62
قربانی کے جانوروں کو جھول پہنانا اور ان کا صدقہ کر دینا۔
63
اپنی عورتوں کی طرف سے ان کی اجازت کے بغیر قربانی کر دینا درست ہے۔
64
منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے مقام پر قربانی کرنا افضل ہے۔
65
اونٹ کا پیر باندھ کر نحر (قربانی) کرنا۔
66
قصاب کی اجرت میں قربانی کی کوئی چیز گوشت یا کھال وغیرہ نہ دے۔
67
قربانی کے جانور میں سے کیا کھائے اور کیا صدقہ کرے۔
68
احرام کھولتے وقت بالوں کا منڈوا لینا یا کتروا لینا۔
69
جمروں کو کنکریاں مارنا یعنی رمی کرنا ضروری ہے۔
70
وادی کے نشیب سے جمروں کو کنکریاں مارنا۔
71
تمام جمروں کو سات سات کنکریاں مارنا۔
72
جب دونوں جمروں کی رمی کرے تو چاہیے کہ قبلہ رو ہو کر نرم ہموار زمین پر کھڑا ہو۔
73
طواف وداع کا بیان۔
74
جب کسی عورت کو طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آ جائے۔
75
مقام محصب میں اترنے کا بیان۔
76
مکہ میں داخل ہونے سے پہلے (مقام) ذی طویٰ میں جو کہ مکہ کے ساتھ متصل ہے اور مکہ سے مدینہ لوٹتے وقت اس کنکریلے میدان (بطحاء) میں ٹھہرنا جو ذوالحلیفہ میں ہے۔
Back