اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص مرنے کی تمنا نہ کرے اور موت کے آنے سے قبل اس کی دعا بھی نہ کرے، اس لیے کہ تم میں سے جب کوئی مرتا ہے تو اس کا (وسیلہ) عمل ختم ہو جاتا ہے یقیناً مومن کی عمر اس کی خیر ہی میں اضافہ کرتی ہے۔“[صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب المرضي، باب تمنى المريض الموت: 5671 - صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والإستغفار، باب تمنى الموت لضر نزل به، رقم: 2682/13، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - شرح السنة: 259/259/5، باب كراهة تمنى الموت، رقم: 1446 - مصنف عبدالرزاق: 314/11، كتاب الجامع من المصنف، باب تمني الموت - مسند أحمد: 7/16، رقم: 80/8174.»