ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت قرآن کے سجدوں کہتے: «سجد وجهي للذي خلقه وشق سمعه وبصره بحوله وقوته»”میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا ہے جس نے اسے بنایا، اور اپنی طاقت و قوت سے اس کے کان اور اس کی آنکھیں پھاڑیں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 580]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصلاة 334 (1414)، سنن النسائی/التطبیق70 (1130)، (تحفة الأشراف: 16083)، مسند احمد (6/30، 217) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1273)
قال الشيخ زبير على زئي: (580) إسناده ضعيف /د 1414، ن 1130 وياتي:3425