208. باب مَا جَاءَ أَنَّهُ يُصَلِّيهِمَا فِي الْبَيْتِ
208. باب: مغرب کی دو رکعت سنت گھر میں پڑھنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے مغرب کے بعد دونوں رکعتیں نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے گھر میں پڑھیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں رافع بن خدیج اور کعب بن عجرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
[سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 432]