مختار بن فلفل کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: «يا خير البرية» ! اے تمام مخلوق میں بہتر! آپ نے فرمایا: ”یہ ابراہیم علیہ السلام ہیں“۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3352]
وضاحت: ۱؎: ایسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تواضعاً اور ابراہیم علیہ السلام کے لیے احتراماً فرمایا تھا، ورنہ آپ خود اپنے فرمان کے مطابق: «سید ولد آدم» ہیں، اور یہی ہمارا عقیدہ ہے جو قرآن و حدیث سے ثابت ہے مولف یہ حدیث ارشاد باری تعالیٰ «أولئك هم خير البرية»(البينة: ۷) کی تفسیر میں لائے ہیں۔
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3352
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: ایسا آپ ﷺنے تواضعاً اورابراہیم علیہ السلام کے لیے احتراماً فرمایا تھا، ورنہ آپﷺ خود اپنے فرمان کے مطابق: (سیدولدآدم) ہیں، اور یہی ہمارا عقیدہ ہے جو قرآن وحدیث سے ثابت ہے مؤلف یہ حدیث ارشاد باری تعالیٰ ﴿أُوْلَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ﴾(البينة: 7) کی تفسیرمیں لائے ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3352