119. باب مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ الْعِشَاءِ
119. باب: عشاء میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم عشاء میں
«والشمس وضحاها» اور اس جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- بریدہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں براء بن عازب اور انس رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۳- نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے عشاء میں سورۃ
«والتين والزيتون» پڑھی۔
۴- عثمان بن عفان سے مروی ہے کہ وہ عشاء میں
«وساط مفصل» کی سورتیں جیسے سورۃ المنافقون اور اس جیسی دوسری سورتیں پڑھا کرتے تھے،
۵- صحابہ کرام اور تابعین سے یہ بھی مروی ہے کہ ان لوگوں نے اس سے زیادہ اور اس سے کم بھی پڑھی ہے۔ گویا ان کے نزدیک معاملے میں وسعت ہے لیکن اس سلسلے میں سب سے بہتر چیز جو نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے مروی ہے وہ یہ کہ آپ نے سورۃ
«والشمس وضحاها» اور سورۃ
«والتين والزيتون» پڑھی۔
[سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 309]