جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم «موقف»(عرفات) میں اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہتے تھے: ”ہے کوئی جو مجھے اپنی قوم میں لے چلے، کیونکہ قریش نے مجھے اپنے رب کے کلام (قرآن) کی تبلیغ سے روک دیا ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2925]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ السنة 22 (4734)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 13 (201) (تحفة الأشراف: 2241) (صحیح)»