الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ترمذي تفصیلات
سوانح حیات:
امام ترمذی رحمہ اللہ
كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
کتاب: اسلامی اخلاق و آداب
51. باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّزَعْفُرِ وَالْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ
51. باب: زعفران اور خلوق کا استعمال مردوں کے لیے مکروہ ہے۔
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مردوں کو) زعفرانی رنگ کے استعمال سے منع فرمایا ہے، مردوں کے لیے زعفران کے استعمال کی کراہت کا مطلب یہ ہے کہ مرد زعفران کی خوشبو نہ لگائیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2815]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/اللباس 33 (5846)، صحیح مسلم/اللباس 23 (2101)، سنن ابی داود/ الترجل8 (4179)، سنن النسائی/الحج 43 (2707)، وا الزینة 73 (5258) (تحفة الأشراف: 1011) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
● صحيح البخاري نهى أن يتزعفر الرجل ● صحيح مسلم نهى أن يتزعفر الرجل ● صحيح مسلم نهى عن التزعفر ● جامع الترمذي نهى عن التزعفر للرجال ● سنن أبي داود نهى عن التزعفر للرجال ● سنن النسائى الصغرى نهى أن يتزعفر الرجل ● سنن النسائى الصغرى التزعفر ● سنن النسائى الصغرى التزعفر ● سنن النسائى الصغرى نهى أن يتزعفر الرجل
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفرانی رنگ کے استعمال سے روکا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
[سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2815M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح