عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک خیمہ میں ہم تقریباً چالیس آدمی نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ نے ہم سے فرمایا:
”کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ تم جنتیوں کی چوتھائی رہو؟
“ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا:
”کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ تم جنتیوں کی تہائی رہو؟
“ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا:
”کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ تم جنتیوں کے آدھا رہو؟ جنت میں صرف مسلمان ہی جائے گا اور مشرکین کے مقابلے میں تمہاری مثال ایسی ہے جیسے کالے بیل کے چمڑے پر سفید بال یا سرخ بیل کے چمڑے پر کالا بال
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عمران بن حصین اور ابو سعید خدری رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
[سنن ترمذي/كتاب صفة الجنة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2547]