عبداللہ بن عمرو کہتے ہیں کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”دنیا کی بربادی اللہ کے نزدیک ایک مسلمان کے قتل ہونے سے کہیں زیادہ کمتر و آسان ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ہم سے محمد بن بشار نے بسند
«محمد بن جعفر حدثنا شعبة عن يعلى بن عطاء عن أبيه عن عبد الله بن عمرو» اسی طرح روایت کی ہے، لیکن انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے،
۲- یہ روایت ابن ابی عدی کی روایت کے بالمقابل زیادہ صحیح ہے
(یعنی موقوف ہونا زیادہ صحیح ہے)،
۳- عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کی حدیث کو ابن ابی عدی نے شعبہ سے، بسند
«يعلى بن عطاء عن أبيه عن عبد الله بن عمرو عن النبي صلى الله عليه وسلم» اسی طرح روایت کیا ہے، جب کہ محمد بن جعفر اور ان کے علاوہ دوسروں نے شعبہ سے بسند
«يعلى بن عطاء» روایت کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے، اسی طرح سفیان ثوری نے یعلیٰ بن عطاء سے موقوفا روایت کی ہے اور یہ
(موقوف روایت ابن ابی عدی کی) مرفوع حدیث سے زیادہ صحیح ہے،
۴- اس باب میں سعد، ابن عباس، ابوسعید، ابوہریرہ، عقبہ بن عامر، ابن مسعود اور بریدہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
[سنن ترمذي/كتاب الديات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1395]