وائل بن حجر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حضر موت میں ایک زمین بطور جاگیر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاویہ رضی الله عنہ کو بھیجا تاکہ وہ زمین انہیں بطور جاگیر دے دیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الخراج 36 (3058، 3059)، (تحفة الأشراف: 11773)، و مسند احمد (3996)، و سنن الدارمی/البیوع 66 (2651) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح التعليق على الروضة الندية (2 / 137)