جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص غیر آباد زمین (جو کسی کی ملکیت میں نہ ہو) آباد کرے تو وہ اسی کی ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف وأخرجہ النسائي في الکبریٰ (تحفة الأشراف: 3129)، و مسند احمد (3/338، 381) (صحیح)»