الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4172
´خوشبو کا تحفہ لوٹانا کیسا ہے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے خوشبو کا (تحفہ) پیش کیا جائے تو وہ اسے لوٹائے نہیں کیونکہ وہ خوشبودار ہے اور اٹھانے میں ہلکا ہے ۱؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4172]
فوائد ومسائل:
خوشبو دار پھول یا عطر کوئی بڑا بھاری بوجھ نہیں ہوتا جو ناقابلِ برداشت ہو اور کوئی اتنا بڑا احسان بھی نہیں ہوتا کہ اس کا عوض دینا کچھ مشکل ہو۔
یا عوض نہ دینے سے کوئی گلہ شکوہ کرے تو ایسی چیز کو رد کیو ں کیا جائے۔
(علامہ وحید الزماں)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4172