الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن نسائي تفصیلات
سوانح حیات:
امام نسائی رحمہ اللہ
كتاب الجنائز
کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
118. بَابُ : الْبَعْثِ
118. باب: موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم لوگ (قیامت کے دن) ننگے پاؤں (اور) ننگے بدن اکٹھا کیے جاؤ گے“ ، میں نے پوچھا: مرد عورت سب ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” معاملہ اتنا سنگین ہو گا کہ انہیں اس کی فکر نہیں ہو گی“ ۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2086]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الرقاق 45 (6527)، صحیح مسلم/الجنة 14 (2859)، سنن ابن ماجہ/الزہد 33 (4276)، (تحفة الأشراف: 17461)، مسند احمد 6/53 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
● صحيح البخاري تحشرون حفاة عراة غرلا قالت عائشة فقلت يا رسول الله الرجال والنساء ينظر بعضهم إلى بعض فقال الأمر أشد من أن يهمهم ذاك ● صحيح مسلم يحشر الناس يوم القيامة حفاة عراة غرلا قلت يا رسول الله النساء والرجال جميعا ينظر بعضهم إلى بعض قال يا عائشة الأمر أشد من أن ينظر بعضهم إلى بعض ● سنن النسائى الصغرى تحشرون حفاة عراة قلت الرجال والنساء ينظر بعضهم إلى بعض قال إن الأمر أشد من أن يهمهم ذلك ● سنن النسائى الصغرى يبعث الناس يوم القيامة حفاة عراة غرلا كيف بالعورات قال لكل امرئ منهم يومئذ شأن يغنيه ● سنن ابن ماجه حفاة عراة قلت والنساء قال والنساء قلت يا رسول الله فما يستحيا قال يا عائشة الأمر أشد من أن ينظر بعضهم إلى بعض