علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے سے، رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، قسی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے اور کسم میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1042]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1042
1042۔ اردو حاشیہ: ➊ جب سونے کی انگوٹھی منع ہے تو سونے کے دیگر زیورات بدرجۂ اولیٰ منع ہیں۔ ➋ معصفر کسنبے کے رنگ سے رنگا ہوا کپڑا بھی عورتوں کے لیے جائز ہے، مردوں کے لیے نہیں ورنہ عورتوں سے مشابہت ہو گی۔ پھر اس میں سادھوؤں کے ساتھ بھی مشابہت ہو گی۔ مرد زینت کی بجائے وقار کا زیادہ لحاظ رکھیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1042