ثابت کے والد دینار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں تھوکنا، رینٹ نکالنا، حیض کا آنا اور اونگھنا، شیطان کی جانب سے ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 969]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأدب (2748)، (تحفة الأشراف: 3543) (ضعیف)» (اس کی سند میں ابو الیقظان عثمان بن عمیر البجلی ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 3379)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف جدًا ترمذي (2748) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 412