ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص امامت کرے وہ مقتدیوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لیے دعا کو خاص نہ کرے، اگر اس نے ایسا کیا تو اس نے ان سے خیانت کی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 923]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 43 (90)، سنن الترمذی/الصلاة 148 (357)، (تحفة الأشراف: 2089)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/250، 260، 261) (ضعیف)» (بقیہ مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے)