الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها
کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
54. بَابُ : تَخْلِيلِ الأَصَابِعِ
54. باب: انگلیوں کے درمیان خلال کا بیان۔
حدیث نمبر: 449
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا تَوَضَّأَ حَرَّكَ خَاتَمَهُ".
ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو اپنی انگوٹھی ہلاتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 449]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12023، ومصباح الزجاجة: 184) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں معمر اور ان کے والد محمد بن عبید اللہ دونوں ضعیف راوی ہیں، لیکن وضو میں انگلی کی انگوٹھی کو حرکت دینا آثار صحابہ و تابعین سے ثابت ہے)

وضاحت: ۱؎: وضو اور غسل وغیرہ میں انگوٹھی، چھلہ وغیرہ کو گھما لینا چاہئے تاکہ کوئی جگہ سوکھی نہ رہ جائے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف لضعف معمر و أبيه ‘‘إلخ
معمر بن محمد بن عبيد اللّٰه بن أبي رافع: منكر الحديث
وأبوه: ضعيف (تقريب: 6816،6106) وقال الھيثمي فيه محمد بن عبيدالله بن أبي رافع: ضعيف عند الجمھور
وانظر الحديث الآتي (732)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 394

   سنن ابن ماجهإذا توضأ حرك خاتمه