معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”دنیا میں فتنوں اور مصیبتوں کے سوا کچھ باقی نہ رہا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4035]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11457، ومصباح الزجاجة: 1422)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/94) (صحیح)»
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4035
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: زندگی میں ہر موقع پر آزمائش آتی ہے۔ راحت بھی آزمائش ہے۔ مصیبت بھی آزمائش ہے۔ مومن کو چاہیے کہ ہر موقع پر یہ دیکھیے کہ اللہ کی رضا کس چیز میں ہے اس کے مطابق عمل کرے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4035