ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم وضو کرو تو داہنے اعضاء سے شروع کرو“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 402]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/اللباس 44 (4141)، (تحفة الأشراف: 12380)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/354) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ وضو میں پہلے داہنا ہاتھ دھوئے، اور جوتا پہلے داہنے پاؤں میں پہنے، اسی طرح کنگھی پہلے سر کے داہنی طرف کرے پھر بائیں طرف، یہی مسنون ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی عادت مبارکہ تھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سنن أبي داود (4141) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 392