الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
كتاب الأدب
کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
52. بَابُ : ثَوَابِ الْقُرْآنِ
52. باب: تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے“ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/فضائل القرآن 11 (2899)، (تحفة الأشراف: 12671)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/ المسافرین 45 (812) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
● صحيح مسلم سأقرأ عليكم ثلث القرآن فحشد من حشد ثم خرج نبي الله فقرأ قل هو الله أحد ● صحيح مسلم أقرأ عليكم ثلث القرآن فقرأ قل هو الله أحد الله الصمد ● جامع الترمذي قل هو الله أحد تعدل ثلث القرآن ● جامع الترمذي سأقرأ عليكم ثلث القرآن ● سنن ابن ماجه قل هو الله أحد تعدل ثلث القرآن
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3787 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3787
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ (2) اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔ (3) اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3787