عثمان بن موہب کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بال نکال کر مجھے دکھایا، جو مہندی اور کتم سے رنگا ہوا تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3623]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/اللباس 66 (5896، 5897)، (تحفة الأشراف: 18196)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/296، 319، 322) (صحیح)»