عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے شہرت کا لباس پہنا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ذلت کا لباس پہنائے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3606]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/اللباس 5 (4029، 4030)، (تحفة الأشراف: 7464)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/92، 139) (حسن)»