مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3501
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ تاہم دیگر دلائل سے ثابت ہوتا ہے۔ کہ قرآن کے ذریعے سے علاج کا صحیح طریقہ قرآنی آیات و ادعیہ پڑھ کرمریض پر پھونک مارنا ہے۔ جیسے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس شخص کو دم کیا تھا۔ جسے سانپ نے ڈس لیا تھا۔ رسول اللہﷺ سے دریافت کیا گیا تو رسول اللہ ﷺنے اس کی تایئد فرمائی۔ دیکھئے: (صحیح البخاري، الطب، باب الرقی بفاتحة الکتاب، حدیث: 5736)
(3) قرآن کی تلاوت اور اس کا فہم قلبی اور روحانی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3501