طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپ کے ہاتھ میں بہی (سفرجل)۱؎ تھا، آپ نے مجھ سے فرمایا: ”طلحہ! اسے لے لو، یہ دل کے لیے راحت بخش ہے“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3369]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5004، ومصباح الزجاجة: 1167) (ضعیف الإسناد)» (سند میں نقیب بن حاجب، ابو سعید اور عبدالملک سب مجہول ہیں)
وضاحت: ۱؎: بہی اور سیب دونوں دل کے لئے مقوی اور دل کی دھڑکن دور کرنے میں مفید ہیں، اگرچہ حدیث ضعیف ہے، مگر یہ دونوں گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف نقيب بن حاجب و أبو سعيد و عبدالملك الزبيري:مجهولون (تقريب: 7185،8134،4230) وللحديث شواهد ضعيفة في العلل المتناهية (165/2،166) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 498