وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11797، ومصباح الزجاجة: 1048)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 3/353، 4/177، 186) (صحیح)»
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2991
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔
(2) ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔
(3) یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔ تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔ جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2991
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:961
961- سیدنا ابن خنبش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کی مانند ہے۔“[مسند الحمیدی/حدیث نمبر:961]
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 960