الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
كتاب الجهاد
کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
9. بَابُ : الْخُرُوجِ فِي النَّفِيرِ
9. باب: عام اعلان جہاد کے وقت فوراً نکلنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اللہ کی راہ کا غبار، اور جہنم کا دھواں، دونوں کسی مسلمان کے پیٹ میں اکٹھا نہ ہوں گے“ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2774]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/فضائل الجہاد 8 (1633)، الزہد 8 (2311)، سنن النسائی/الجہاد 8 (3109)، (تحفة الأشراف: 14285)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/505) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : جس نے جہاد میں گرد و غبار کھایا ہے وہ ضرور جہنم کی آگ سے محفوظ رہے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
● سنن النسائى الصغرى لا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في جوف عبد أبدا ولا يجتمع الشح والإيمان في قلب عبد أبدا ● سنن النسائى الصغرى لا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في وجه رجل أبدا ولا يجتمع الشح والإيمان في قلب عبد أبدا ● سنن النسائى الصغرى لا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في جوف عبد ولا يجتمع الشح والإيمان في جوف عبد ● سنن النسائى الصغرى لا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في منخري مسلم أبدا ● سنن النسائى الصغرى لا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في منخري مسلم ولا يجتمع شح وإيمان في قلب رجل مسلم ● سنن ابن ماجه لا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في جوف عبد مسلم
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2774 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2774
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سفر میں گردوغبار سے واسطہ پڑتا ہے۔ اس مشقت سے ڈر کر جہاد سے کنارہ کشی جائز نہیں۔ (2) جہاد کے لیے خلوص کے ساتھ سفر کرنے والا جہنم کے عذاب سے محفوظ رہے گا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2774