الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1437
´اہل کتاب کو رجم کرنے کا بیان۔` جابر بن سمرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو رجم کیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1437]
اردو حاشہ: وضاحت: ؔ
1؎: کیوں کہ یہ قول اس باب کی احادیث کے مطابق ہے۔
نوٹ: (سند میں ”شریک القاضی“ حافظے کے کمزور ہیں، لیکن پچھلی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح لغیرہ ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1437