الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
كتاب الرهون
کتاب: رہن کے احکام و مسائل
9. بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي كِرَاءِ الأَرْضِ الْبَيْضَاءِ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ
9. باب: خالی زمین کو سونے چاندی کے بدلے کرایہ پر دینے کی رخصت کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب انہوں نے سنا کہ لوگ زمین کو کرائیے پر دینے کے سلسلے میں کثرت سے گفتگو کر رہے ہیں، تو «سبحان اللہ» کہہ کر تعجب کا اظہار کیا، اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یوں فرمایا تھا: ” تم میں سے کسی نے اپنے بھائی کو زمین مفت کیوں نہیں دے دی“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کرائے پر دینے سے منع نہیں کیا ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2456]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحرث والمزارعة 10 (2330)، الھبة 35 (2634)، صحیح مسلم/البیوع 21 (1550)، سنن ابی داود/البیوع 31 (3389)، سنن الترمذی/الأحکام 42 (1385)، سنن النسائی/المزراعة 2 (3904)، (تحفة الأشراف: 5735)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/234، 281، 349)، (2342) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رافع رضی اللہ عنہ کو حدیث کا مطلب سمجھنے میں دھوکہ ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
● صحيح البخاري يمنح أحدكم أخاه خير له من أن يأخذ شيئا معلوما ● صحيح البخاري لو منحها إياه كان خيرا له من أن يأخذ عليها أجرا معلوما ● صحيح البخاري يمنح أحدكم أخاه خير له من أن يأخذ عليه خرجا معلوما ● صحيح مسلم من كانت له أرض فإنه أن يمنحها أخاه خير ● صحيح مسلم يمنح أحدكم أخاه أرضه خير له من أن يأخذ عليها كذا وكذا لشيء معلوم ● صحيح مسلم يمنح أحدكم أخاه خير له من أن يأخذ عليها خرجا معلوما ● صحيح مسلم يمنح الرجل أخاه أرضه خير له من أن يأخذ عليها خرجا معلوما ● سنن النسائى الصغرى يمنح أحدكم أخاه أرضه خير من أن يأخذ عليها خراجا معلوما ● سنن ابن ماجه ألا منحها أحدكم أخاه لم ينه عن كرائها ● سنن ابن ماجه يمنح أحدكم أخاه الأرض خير له من أن يأخذ خراجا معلوما ● سنن ابن ماجه يمنح أحدكم أخاه خير له من أن يأخذ عليها أجرا معلوما ● سنن ابن ماجه يمنح أحدكم أخاه أرضه خير له من أن يأخذ عليها كذا وكذا