ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کرنے والا اپنی ہبہ کی ہوئی چیز کا زیادہ حقدار ہے جب تک اس کا عوض نہ پائے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2387]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14270، ومصباح الزجاجة: 836) (ضعیف)» (سند میں ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن مجمع: ضعيف انوار الصحيفه، صفحه نمبر 465