ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم زکاۃ دو اس کا ثواب نہ بھول جاؤ، بلکہ یوں کہو: «اللهم اجعلها مغنما ولا تجعلها مغرما»”اے اللہ! تو اسے ہمارے لیے مال غنیمت بنا دے، اسے تاوان نہ بنا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14129، ومصباح الزجاجة: 643) (موضوع)» (بختری بن عبید ضعیف، متروک راوی ہے، اور ولید بن مسلم مدلس، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 852، سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1096)
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده موضوع البختري بن عبيد: ضعيف متروك وقال الحاكم: ’’ روي عن أبيه عن أبي هريرة أحاديث موضوعة ‘‘ (المدخل إلي الصحيح ص 124) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 444