محمد بن ابراہیم سے روایت ہے کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما حرمت والے مہینوں میں روزے رکھتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”شوال میں روزے رکھو“، تو انہوں نے حرمت والے مہینوں میں روزے رکھنا چھوڑ دیا، پھر برابر شوال میں روزے رکھتے رہے، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 121، ومصباح الزجاجة: 625) (ضعیف)» (محمد بن ابراہیم اور اسامہ بن زید کے مابین انقطاع ہے، نیز ملاحظہ ہو: التعلیق الرغیب: 2/ 81)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف محمد بن إبراهيم التيمي أرسل عن أسامة بن زيد وأسيد بن حضير ولم يسمع منھما(جامع التحصيل ص 261) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 442