ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردہ کی ہڈی کے توڑنے کا گناہ زندہ شخص کی ہڈی کے توڑنے کی طرح ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1617]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18277) (ضعیف)» (سند میں عبد اللہ بن زیاد مجہول ہیں، لیکن «فِي الإِثْمِ» کے لفظ کے علاوہ بقیہ حدیث بطریق عائشہ رضی اللہ عنہا صحیح ہے، کماتقدم، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 3/215)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف عبد اﷲ بن زياد: مجهول (تقريب: 3329) والحديث السابق: في سنن ابن ماجه (الأصل:1616) حسن يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 437.