وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے دائیں پہلو پر بیٹھ کر نماز پڑھی، اس وقت آپ بیمار تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1224]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11789، ومصباح الزجاجة: 430) (ضعیف)» (اس کی سند میں جابر بن یزید الجعفی ضعیف ومتروک، اور ابو حریز مجہول ہیں)
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف جدًا جابر: ضعيف رافضي وأبو حريز: مجهول (تقريب: 8044) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 420